جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

پسند کی شادی کا تنازع خطرناک صورتحال اختیار کر گیا

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

جیکب آباد(این این آئی)پسند کی شادی کے تنازع پر مسلح افراد نے حملہ کرکے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی گئی،

جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔جیکب آباد میں تحصیل ٹھل کے علاقے میں پسند کی شادی کا تنازع خطرناک صورتحال اختیار کر گیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد درجنوں گھروں کو آگ لگا دی۔واقعہ میرپور برڑو تھانہ کی حدود میں واقع گائوں محمد صدیق آرائیں میں پیش آیا، جہاں سینکڑوں مسلح افراد نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کئی گھنٹوں تک علاقے میں دندناتے رہے، شدید فائرنگ کے بعد درجنوں گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا جبکہ کسی مزاحمت کے بغیر کھلے عام تباہی مچائی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ پسند کی شادی کے تنازع کا نتیجہ ہے، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں لڑکی اور لڑکے نے حیدرآباد عدالت کے ذریعے شادی کر لی۔

متاثرہ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے، جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق تقریبا ڈیڑھ سو گھروں اور ان میں موجود سامان کو آگ لگا کر مکمل طور پر جلا دیا گیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…