جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعظم کی بیٹی اور داماد صاف پانی کمپنی ریفرنس سے ڈسچارج

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی کرپشن عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد علی عمران یوسف کو صاف پانی کمپنی کیس سے بری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے درخواستوں کی سماعت کے بعد سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب مقدمہ قابلِ پیروی ہی نہیں تو بریت کی درخواستوں کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی۔عدالت کے مطابق رابعہ عمران اور علی عمران یوسف کے خلاف کیس میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے، اس لیے انہیں مقدمے سے خارج کیا جاتا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی عمارت صاف پانی کمپنی کو کرائے پر دی، جو نوعیت کے اعتبار سے سول معاملہ تھا۔

عدالت کو پیش کی گئی تفتیشی رپورٹ میں بھی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں افراد بے قصور ہیں اور ان کے خلاف کیس آگے بڑھانے کے لیے مواد موجود نہیں۔یاد رہے کہ اس کیس میں پہلے دیگر ملزمان کو بھی 31 جنوری 2022 کو احتساب عدالت سے ریلیف مل چکا تھا، کیونکہ نیب شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا تھا۔ بعد ازاں قانون میں تبدیلی کے بعد کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا، تاہم وہاں بھی الزامات ثابت نہ ہو سکے۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ صاف پانی کمپنی کیس میں مذکورہ میاں بیوی کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…