منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کے لیے نیا سکیورٹی نظام متعارف کروا دیا گیا ہے

جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کی شمولیت کو روکنا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اب کسی بھی کریمنل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈرائیورز کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔لاہور پولیس اور معروف آن لائن ٹیکسی کمپنیز کے درمیان ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت تمام ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا پولیس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے مشکوک افراد کی فوری شناخت اور کارروائی میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے قبل ہر ڈرائیور کی مکمل پولیس ویریفکیشن لازمی ہوگی، جبکہ پہلے سے کام کرنے والے ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔یہ اقدام حالیہ سکوٹی گرل واقعہ کے بعد سامنے آیا، جس میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے تھے۔ حکومت نے اس واقعے کے بعد سکیورٹی نظام کو مزید سخت اور مثر بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ حکام نے آن لائن ٹیکسی کمپنیز کو نئی سکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…