جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا سرنج کے دوبارہ استعمال، کسی بھی آپریشن سے قبل ایڈز سکریننگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ایچ آئی وی کے حوالے سے کسی بھی آپریشن سے قبل ایڈز سکریننگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین کمیٹی مہیش کمار ملانی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں وزارت صحت حکام نے بتایا ملک بھر میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 84ہزار تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 61ہزار مریض زیر علاج ہیں جبکہ 16ہزار سے زائد مریض علاج کے دوران غائب ہوگئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2020ء میں 49مراکز پر تقریبا 38ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی، 2025تک ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد بڑھا کر 97کر دی گئی جہاں تین لاکھ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور 14ہزار سے زیادہ کیسز مثبت آئے۔کمیٹی کے ارکان نے ایچ آئی وی کے پھیلا ئوکی بڑی وجہ سرنجز کے دوبارہ استعمال کو قرار دیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بتایا کہ ایچ آئی وی کے حوالے سے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں یہ 10سی سی سرنج سمیت کسی بھی سرنج کے دوبارہ استعمال پر پابندی لگانے اور کسی بھی آپریشن سے قبل ایڈز اسکریننگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے گلوبل فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 65 ملین ڈالر دیے جا رہے جس میں سے صرف 3.9ملین وزرات صحت کو دیے گئے جبکہ 61ملین ڈالر غیر سرکاری دو تنظیموں کو دیا جا رہا۔کمیٹی اراکین نے اگلے اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دینے کی سفارش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…