اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرکاری ملازمین کو 21مئی تک ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تمام محکموں کے ملازمین کو 21مئی تک تنخواہیں اور پنشن ادا کردی جائیں۔



















































