منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا

datetime 5  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے کیس کی مرکزی اپیلیں سننے کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جب مرکزی اپیلیں مقرر ہو چکی ہیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں لہٰذا بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست بھی اسی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جبکہ اسی مقدمے میں بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…