پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

نجی بینک سے ڈاکو 50 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں نجی بینک کی برانچ سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں ڈاکو نجی بینک کی برانچ سے 50 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا کہنا ہے کہ بینک میں 4 سے 5 ڈاکوؤں نے واردات کی ہے، 3 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور 2 باہر رہے، ملزمان نے گارڈ سے پستول اور رائفل چھیننے کے بعد کاؤنٹر سے کیش لوٹا۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان بینک کا دروازہ بھی لاک کرکے فرار ہوگئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 50 سے 60 لاکھ کے درمیان رقم لوٹی ہے، واردات کی اطلاع پر پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ سی پی ایل سی حکام کا کہنا تھا کہ مارچ 2026 کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران مجموعی طور پر 3027 موٹرسائیلیں چوری ہوئیں جبکہ 440 چھینی گئیں، شہری 1265 موبائل فونز سے محروم ہوئے، 140 کاریں چوری ہوئی جبکہ 17 گاڑیاں چھینی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…