منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ نظام عمران خان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل مکمل طور پر آن لائن اور ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے شہریوں کو سہولت ملے گی اور خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے اسے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ حکومت ای گورننس، آن لائن سروسز اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو بھی فروغ دے رہی ہے تاکہ عوام کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بریفنگ کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ پائلٹ مرحلے میں ہزاروں لرنر اور مستقل لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس نئے نظام میں مصنوعی ذہانت پر مبنی فیشل ریکگنیشن اور آن لائن میڈیکل سرٹیفکیٹ جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے تصدیق اور مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے لائسنسنگ کا نظام مزید مؤثر اور محفوظ ہو گیا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…