منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

چینی کمپنی ’’ہان گینگ ٹریڈ کمپنی‘‘ کاپاکستان میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا اعلان

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

گوادر (نیوز ڈیسک) ہان گینگ ٹریڈ کمپنی نے گوادر فری زون میں قائم اپنا پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ کمپنی پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد سے وابستہ تھی۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2026 سے پاکستان اور چین میں موجود اپنے عملے کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے گی۔ اس فیصلے کی وجوہات میں غیر تجارتی عوامل، آپریشنل مشکلات اور پالیسیوں کے نفاذ میں غیر یقینی صورتحال کو شامل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس کی مصنوعات اور تنصیبات نے چینی کسٹمز اور عالمی فوڈ سیفٹی کے تقاضے پورے کیے، مگر عملی طور پر ضروری اجازت ناموں کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث برآمدی عمل تعطل کا شکار رہا۔مزید بتایا گیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا گیا، لیکن مسلسل مالی نقصانات، ملازمین کی تنخواہوں، بجلی کے بلوں اور کنٹینرز کے اضافی چارجز کے باعث کام جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔کمپنی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ مسائل صرف تکنیکی یا قانونی نوعیت کے نہیں بلکہ انتظامی اور نظامی رکاوٹوں سے جڑے ہوئے ہیں، جن کا حل کسی ایک ادارے کے بس میں نہیں۔

ہان گینگ گروپ نے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے قبل پالیسیوں کے نفاذ اور ادارہ جاتی صورتحال کا بغور جائزہ لیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گوادر پورٹ سی پیک کا ایک اہم منصوبہ ہے، اور کمپنی یہاں زرمبادلہ کمانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار تھی، تاہم ایک مستحکم اور واضح پالیسی ماحول کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

آخر میں کمپنی نے اپنے ملازمین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود وہ انہیں مزید روزگار فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…