جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری،سعودی حکومت نے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دے دی

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

مکہ مکرمہ/اسلام آباد(این این آئی)سعودی حکومت کی جانب سے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے 15سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی کے اپنے حالیہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پرانی پالیسی بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس نئی پیش رفت کے بعد اب 12سال اور اس سے زائد عمر کے بچے دوبارہ فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔اس سے قبل سعودی حکام نے بڑھتی ہوئی گرمی اور رش کے پیش نظر 15سال سے کم عمر بچوں کے حج پر پابندی عائد کی تھی، جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہزاروں عازمین متاثر ہوئے تھے تاہم اب جاری کردہ نئی ہدایات کے تحت 15سال کی نئی حد ختم کرکے دوبارہ 12سال کردی گئی ہے۔سعودی حکام نے بتایاہے کہ وہ ویزے جو پہلے اعلان کردہ پابندی کی وجہ سے مسترد یا منسوخ کر دیئے گئے تھے، انہیں اب دوبارہ پراسیس کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں 12سال سے زائد عمر کے تمام بچے اپنے والدین کے ہمراہ سفر حج پر روانہ ہو سکیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے جاری مراسلہ میں متاثرہ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن بچوں کی درخواستیں عمر کی حد کی وجہ سے مسترد ہوئی تھیں، انہیں دوبارہ جمع کرایا جائے، وزارت مذہبی امور اور حج ڈائریکٹوریٹ نے ان کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے تاکہ پروازوں کے شیڈول سے قبل ویزے لگ سکیں۔حکا م کے مطابق اس سے قبل پاکستان کے تقریباً 450سے زائد بچے اس پابندی سے متاثر ہو رہے تھے، جن میں سے اکثریت اب دوبارہ حج پر جا سکے گی، خاص طور پر وہ خاندان جو اپنے بچوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے، انہوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمر کی حد میں نرمی کا فیصلہ عازمین کی سہولت اور عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، تاہم والدین دورانِ حج بچوں کی صحت اور حفاظت کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…