بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اٹلی نے اسٹڈی ویزا کے لیے مالی شرائط سخت کرتے ہوئے بینک اسٹیٹمنٹ کی لازمی حد میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ اس حوالے سے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی وزارتِ یونیورسٹی و ریسرچ نے تعلیمی سال 2026-27 اور 2027-28 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کے ویزا قواعد میں تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے قوانین کے تحت اسٹڈی ویزا (ٹائپ ڈی) حاصل کرنے والے طلبہ کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مالی وسائل ظاہر کرنا ہوں گے۔سرکاری پورٹل Universitaly پر جاری سرکلر کے مطابق اب درخواست گزار کو سالانہ 10,179.85 یورو مالی وسائل ثابت کرنا ہوں گے، جو موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق تقریباً 32 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

اس سے قبل یہ شرط تقریباً 6 ہزار یورو تھی، تاہم نئی پالیسی کے تحت اس میں لگ بھگ 4 ہزار یورو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اطالوی حکام کے مطابق فراہم کیے جانے والے تمام فنڈز قانونی ذرائع سے حاصل شدہ اور قابلِ تصدیق ہونے چاہییں۔ سفارت خانہ آمدنی کے ذرائع اور رقم کے ریکارڈ کی جانچ بھی کر سکتا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترجیحاً مطلوبہ رقم طالب علم کے اپنے اکاؤنٹ میں موجود ہونی چاہیے، تاہم چوتھے درجے تک کے قریبی رشتہ دار اسپانسر بن سکتے ہیں۔ صرف ویزا کے لیے عارضی طور پر جمع کروائی گئی رقم قبول نہیں ہوگی، جبکہ اکاؤنٹ ٹرانزیکشنز اور اسپانسر کی مالی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید واضح کیا گیا ہے کہ صرف اسکالرشپ کے لیے درخواست دینا یا اس کے اہل ہونا کافی نہیں ہوگا۔ جب تک اسکالرشپ کی حتمی منظوری نہ ملے، مکمل بینک اسٹیٹمنٹ دینا لازمی ہوگا۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی میں داخلہ یا پری انرولمنٹ مل جانا ویزا کی ضمانت نہیں ہے۔ آخری فیصلہ اطالوی سفارت خانہ کرے گا، جو طالب علم کے تعلیمی پس منظر، مالی حالات اور سفر کے مقصد کا جائزہ لینے کے بعد ویزا جاری کرے گا۔

اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نئی مالی شرائط کے مطابق اپنی دستاویزات تیار کریں اور اپنے فنڈز کو مکمل طور پر دستاویزی اور قابلِ تصدیق رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…