ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

کالعدم تنظیم سے تعلق اور بھرتیوں کے الزام میں لاہور سے CTD نے یوٹیوبر گرفتار کرلیا، اہلخانہ کی الزامات کی تردید

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک یوٹیوبر کو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے لیے بھرتی مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، تاہم اہلِ خانہ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

BBC Urdu کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت محمد سعد بن ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک یوٹیوب چینل سے وابستہ بتائے جاتے ہیں۔ سی ٹی ڈی اہلکار توفیق اسلم کی مدعیت میں درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 27 اپریل کی صبح مال روڈ کے جی پی او چوک پر کارروائی کے دوران مخبر نے اطلاع دی کہ مسجد حنفیہ غوثیہ میں ایک مشتبہ شخص موجود ہے جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم القاعدہ کے لیے لوگوں کو آمادہ کر رہا ہے اور ممنوعہ لٹریچر تقسیم کر رہا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس نے اپنا نام محمد سعد بن ریاض بتایا۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کے بیگ سے پانچ ایسی کتابیں برآمد ہوئیں جنہیں ممنوعہ مواد قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایک ممبرشپ کارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔

دوسری جانب عائشہ قیوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں کہا کہ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے تین بجے 12 سے 13 نقاب پوش مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے شوہر کو اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی دباؤ بڑھنے کے بعد سی ٹی ڈی نے بعد ازاں ایک بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔

اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ محمد سعد بن ریاض ماضی میں ریاستی اداروں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ ان سے منسلک ادارے نے بھی ایک ویڈیو جاری کر کے گرفتاری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ BBC Urdu سی ٹی ڈی اور اہلِ خانہ، دونوں جانب سے کیے گئے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…