منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی وزیر توانائی کا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالائی سندھ میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بالائی علاقوں کے لیے گرد آلود ہواؤں اور دھول بھرے طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج شام سے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے اثرات سندھ کے بالائی حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 2 اور 3 مئی کے دوران شدید گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر مٹی کا طوفان بھی آسکتا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبوں، بڑے سائن بورڈز، سولر پینلز اور دیگر کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام سے میدانی علاقوں میں جاری گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، جس سے شہریوں کو وقتی ریلیف مل سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں اور کٹائی کے عمل کی حفاظت یقینی بنائیں۔

تمام ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھیں۔

حکام کے مطابق مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی ہدایات پر ادارے کا عملہ مکمل طور پر متحرک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…