ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

ٹنڈوالہیار (این این آئی)ٹنڈوالہیار میں پولیس چھاپے کے دوران گاوں والوں کے حملے اور فائرنگ سے 11 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹنڈوالہیار کے علاقے بکیرا شریف میں اس وقت پیش آیا، جب پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے گائوں میں چھاپہ مارا۔ملزمان کی جانب سے فائرنگ سے ڈی ایس پی کا گن مین زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی کے مطابق گائوں والوں کی جانب سے پتھروں اور اینٹوں کے حملے میں لیڈی اہلکار سمیت 10 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی نے بتایا کہ چند روز قبل 50 لاکھ روپے نقدی اور سامان کی ڈکیتی ہوئی تھی۔

جس کے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کرنے پہنچی تھی۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔دریں اثنا پولیس پر حملے کا مقدمہ 50 سے زائد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں 27 کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 25 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…