بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے اور اپریل میں مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ میں مہنگائی کی شرح مزید اوپر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور کہا ہے کہ اپریل میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد رہے گی۔آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق سپلائی چین میں خلل کو مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے تاہم جیو پولیٹیکل غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستانی معیشت مستحکم ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں گروتھ برقرارہے اور آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافے اور مقامی طلب میں بہتری کے اشارے ہیں، معاشی سرگرمی آئندہ مہینوں میں مضبوط رہنے کا امکان ہے۔وزارت کے مطابق مشرق وسطی کشیدگی سے عالمی قیمتوں اور سپلائی میں خطرات برقرار ہیں،

پھر بھی ترسیلات زر اور آئی ٹی برآمدات سے بیرونی کھاتہ مستحکم رہنے کی توقع ہے اور میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط اور معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔آئوٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی اقدامات سے منفی اثرات محدود رکھنے کی کوششیں جاری ہیں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو میں سات اعشاریہ سات فیصد اور سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 8 اعشاریہ دو فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…