ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی

datetime 1  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی تعداد 167ہوگئی،

الیکشن میں 4سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے موجود ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی استحکام پاکستان تحریک شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں جماعتوں کو الیکشنز ایکٹ اور رولز کی خلاف ورزیوں پر ڈی لسٹ کیا گیا، دونوں جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز نہیں کرائے، دونوں جماعتوں نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کو متعدد مواقع دیئے اور 16اپریل کو دونوں جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ کی سفارش پر یہ کارروائی کی گئی، دونوں سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی ہے، دو سیاسی جماعتوں کی ڈی لسٹمنٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کی تعداد 167ہوگئی جس میں 4 سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…