منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگا ڈیزل، انٹرنیٹ فراہمی میں رکاوٹیں، 6 کروڑ صارفین متاثر

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث انٹرنیٹ سروسز شدید متاثر ہو رہی ہے،

جس سے کروڑوں صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہونے والے اجلاس میں معاملے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سیلولر کمپنیوں کے تقریباً 55 ہزار سے زائد ٹاورز موجود ہیں، جن میں سے 30 سے 40 فیصد ٹاورز ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث متاثر ہو رہے ہیں، ڈیزل کی قلت کے باعث تقریباً 20 ہزار سے زائد ٹاورز پر انٹرنیٹ سروسز معطل یا شدید خلل کا شکار ہیں۔ٹیلی کام ذرائع نے کہاکہ ان ٹاورز کی بندش کے نتیجے میں تقریباً 6 کروڑ صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 20 کروڑ سے زائد شہری ان ٹاورز کے ذریعے انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات سے مستفید ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر ڈیزل کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل نہ کیا گیا تو نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ مواصلاتی نظام بھی مزید متاثر ہو سکتا ہے، جس سے کاروباری اور روزمرہ زندگی کے معاملات میں رکاوٹیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…