ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی، ملزم کا اعتراف جرم

datetime 30  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) گوجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ میں ماں اور بیٹی کی ہلاکت کے کیس میں تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

گرفتار ملزم یاسر نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ واردات سے قبل خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بعد ازاں اسے بتایا کہ یہ سب اس کے شوہر کے کہنے پر کیا ۔سی پی او ڈاکٹر غیاث گل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتولہ کے شوہر مصطفیٰ اور اس کے ساتھی یاسر نے جرم قبول کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کی خواہش میں اپنی بیوی کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔تحقیقات کے مطابق ملزم یاسر جوئے میں رقم ہارنے کے باعث قرض میں ڈوبا ہوا تھا، جسے مصطفیٰ نے ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض واردات پر آمادہ کیا۔ منصوبے کے تحت شوہر گھر سے باہر چلا گیا جبکہ یاسر گھر میں داخل ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون پر تشدد اور زیادتی کے بعد اسے جان سے مار دیا۔ اسی دوران جاگنے والی تین سالہ بچی کو بھی شناخت ظاہر ہونے کے خوف سے نشانہ بنایا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ایم این اے شاہد عثمان پر کیس میں مداخلت سے متعلق سوال کیا، تاہم سی پی او اور ایم این اے دونوں نے اس الزام کی تردید کی۔دوسری جانب عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…