منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی)طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک ہوگئے،

ملزمان پر پہلے سے ہی گاڑیوں کی چوری اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سنگین جرائم میں ملوث دو ملزمان پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ یہ ملزمان ایک 12سالہ طالبعلم کے اغوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے گھنانے واقعے میں ملوث تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل ایک 12سالہ بچے کو اغوا کیا تھا، ملزمان نے مغوی بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کی بازیابی کے بدلے اہل خانہ سے بھاری تاوان بھی وصول کیا تھا۔واقعے کے بعد متاثرہ طالبعلم نے کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی باقاعدہ شناخت کر لی ہے۔ہلاک ہونے والے ملزمان پر پہلے سے ہی گاڑیوں کی چوری اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزمان کو جب گرفتاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا یا چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں ہونے والے مقابلے میں وہ ہلاک ہو گئے۔پولیس نے کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر کا خاتمہ معاشرے کے لیے ناگزیر تھا اور واقعے کی مزید قانونی تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…