جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

سرکاری افسران کے خلاف گھیرا تنگ

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

جس کے تحت گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کا مکمل ریکارڈ جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے افسران سے ان کی دوہری شہریت کے حوالے سے تفصیلی معلومات طلب کی ہیں، جن میں افسر کا نام، والد کا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، سروس گروپ، ایکس کیڈر، موجودہ محکمہ اور تعیناتی کی جگہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ افسران کے موجودہ سکیل اور پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کی مخصوص تاریخ بھی طلب کی گئی ہے۔

یہ تمام تفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی ہدایت پر اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے وفاقی بیوروکریسی میں موجود دوہری شہریت کے حامل افسران کی مکمل فہرست طلب کی ہے تاکہ اس معاملے پر قانون سازی یا پالیسی سازی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔حکومت کے اس اقدام سے وفاقی اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اسے دوہری شہریت رکھنے والے افسران کے خلاف ایک بڑے کریک ڈائون کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…