منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

تعلیمی اداروں میں مئی میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) تعلیمی اداروں میں مئی کے دوران گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق زیر گردش خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے، جبکہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے واضح کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سرکاری اعلان 15 مئی کے بعد کیا جائے گا۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعطیلات کے شیڈول سے متعلق تمام فیصلے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد سامنے آئیں گے۔
رپورٹس کے مطابق حکومت اس سال گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن تک کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ نصاب مقررہ وقت پر مکمل کیا جا سکے۔ اسی مقصد کے تحت تدریسی دنوں کی تعداد 180 سے بڑھا کر 190 کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کمی کرنے کی سفارش زیر غور ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ غیر ضروری تعطیلات طلبہ کی پڑھائی متاثر کرتی ہیں، اس لیے تعلیمی نقصان کا ازالہ ضروری ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر مئی کے آخر میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ گیا تو طلبہ کی صحت کے پیش نظر حکومت کو قبل از وقت چھٹیوں کا اعلان بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…