منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

چھٹیاں ہی چھٹیاں! کیا واقعی مئی میں 19 تعطیلات ہیں؟ صورتحال واضح ہوگئی

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات سے بھرپور مہینہ ثابت ہو سکتا ہے،

جہاں مختلف سرکاری چھٹیوں، ہفتہ وار تعطیلات، یومِ تکبیر اور عیدالاضحی کی ممکنہ چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 14 سے 15 دن تک چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مہینے کا آغاز ہی طویل تعطیلات سے ہوگا، کیونکہ یومِ مزدور یکم مئی کو جمعہ کے روز آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ 2 اور 3 مئی(ہفتہ اور اتوار)کی تعطیلات شامل ہو کر سرکاری و نجی ملازمین کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں فراہم کریں گی۔مہینے کے آخر میں عیدالاضحی کے باعث مزید تعطیلات متوقع ہیں، اگر 17 مئی کو چاند نظر آگیا تو عیدالاضحی 27 سے 29 مئی کے درمیان متوقع ہے۔ اس صورت میں ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر پانچ روزہ طویل وقفہ بن سکتا ہے۔

تاہم اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آیا اور ذیقعد کے 30 دن مکمل ہوئے تو عیدالاضحی 28 سے 30 مئی کے دوران منائی جا سکتی ہے۔ ایسی صورت میں اتوار، 31 مئی کی چھٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو جائے گی۔مزید یہ کہ اگر حکومت پیر، 25 مئی کو اضافی چھٹی کا اعلان کرتی ہے تو یہ 23 اور 24 مئی کے ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ مل کر ایک طویل چھٹیوں کا سلسلہ تشکیل دے سکتی ہے۔ذوالحج کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحی کی حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…