ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ کیا

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ریفائنری قیمتوں میں کمی کے باوجود صارفین کے لیے پیٹرول اور ڈیزل مہنگے کر دیے ہیں،

جس کی بنیادی وجہ ٹیکسز اور دیگر اخراجات میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن میں 30 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن بھی بڑھ کر 37 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ اسی طرح پیٹرول پر عائد لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم اس کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…