جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے آئندہ چند گھنٹوں میں خراب موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق اگلے 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک والی بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔بلوچستان میں مختلف علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں، جہاں کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین اور قلعہ سیف اللہ سمیت اطراف کے علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث پشاور، سوات، چترال، دیر، مردان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بعض شمالی اور جنوبی اضلاع، جن میں لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شامل ہیں، وہاں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران کھلے میدانوں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے قریب جانے سے گریز کریں، جبکہ پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…