منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) اسلام آباد: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج کے کاروباری دن کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے تک آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2 ہزار 486 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے کا ہو گیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس قیمت 29 ڈالر کم ہو کر 4685 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمتیں بھی اس رجحان سے مستثنیٰ نہ رہیں، پاکستان میں فی تولہ چاندی 142 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 957 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ماہرین کے مطابق سونا روایتی طور پر ایک محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر ایسے ادوار میں جب مہنگائی یا معاشی و سیاسی غیر یقینی صورتحال بڑھ جائے۔

یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اکثر غیر یقینی حالات میں سونے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی قیمت کو عالمی نرخ سے فی اونس 20 ڈالر زیادہ رکھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…