منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی،بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے کارروائی کے دوران بس ہوسٹس سے زیادتی کرنے والا ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ بس کی خاتون میزبان نے ہوٹل میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا جس کے مطابق زیر حراست ملزم نے ہوٹل منیجر کے ساتھ مل کر ہوٹل میں کمرہ لے کر دیا اور ملزم نے ہوٹل کے کمرے میں داخل ہو کر مجھے بے ہوش کر کے میرے ساتھ زیادتی کی۔انہوںنے کہاکہ پیرودھائی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے زیادتی کرنے والے شخص اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ایف آئی آر کے مطابق روزگار کی غرض سے گھر سے نکلنے والی بس ہوسٹس کو راولپنڈی پیرودہائی کے نجی ہوٹل میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ لڑکی لیہ سے آتے ہوئے راستوں کی بندش کے باعث ترنول میں بس سے اتری تھی۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ لیہ سے آتے ہوئے راستوں کی بندش کے باعث ترنول میں بس سے اتری اور مختلف بسوں میں کنڈیکٹر کے طور پر کام کرنے والے اشرف سے رابطہ کیا جس پر وہ گاڑی میں پیرودھائی ہوٹل لایا اور وہاں چھوڑ کر چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کچھ دیر بعد واپس آیا، دروازہ کھولنے پر کمرے میں داخل ہوا اور کچھ سنگھا کر مجھے بے ہوش کردیا اور بے ہوش ہونے پر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…