جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نجی اسکولوں کے لیے جون اور جولائی کی فیس کی وصولی کے لئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے حوالے سے نجی اسکولوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔نئی ہدایات میں کہا گیا کہ کراچی میں 10 اپریل سے جاری میٹرک کے امتحانات میں شریک طلبہ سے نجی اسکول انتظامیہ صرف مارچ 2026 تک کی فیس وصول کرنے کی پابند ہوگی۔اپریل میں امتحان دینے والے طلبہ پر کسی بھی قسم کی اضافی فیس وصول کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس نہم (IX) سے دہم (X) میں ترقی پانے والے طلبہ سمیت پری پرائمری سے کلاس نہم تک کے تمام طلبہ کے لیے نیا فیس شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے۔

اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپریل اور مئی کے مہینوں میں صرف جون اور جولائی 2026 کی فیس وصول کی جائے گی۔اسکول انتظامیہ کو جون اور جولائی کے لیے علیحدہ علیحدہ فیس واچر جاری کرنے ہوں گے، جون کے واچرز 30 جون اور جولائی کے واچرز 31 جولائی 2026 تک مثر اور کارآمد رہیں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح کیا ہے کہ تمام نجی اسکول انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے۔خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف رجسٹریشن کی منسوخی سمیت دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…