جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) پشاور میں جدید سہولیات سے مزین اور مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کر دیا گیا ہے،

جس کے بعد شہریوں کو لمبی قطاروں اور غیر ضروری انتظار سے نجات ملے گی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز پشاور میں اس نئی طرز کی ڈیجیٹل لائسنس برانچ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ اقدام “ون ونڈو سسٹم” کے تحت متعارف کرایا گیا ہے تاکہ تمام خدمات ایک ہی جگہ پر فراہم کی جا سکیں۔افتتاح کے موقع پر آئی جی پی کی آمد پر سٹی ٹریفک پولیس کے دستے نے انہیں سلامی دی، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔چیف ٹریفک آفیسر زاہد اللہ نے نئے ڈیجیٹل سسٹم کی کارکردگی اور طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں آئی جی پی نے برانچ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، جہاں شہریوں کو لائسنس کے اجرا، تجدید اور دیگر خدمات دی جائیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان، شفاف اور تیز بنانا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانی مداخلت کم ہوگی اور شہریوں کو بہتر سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس نئے نظام کے تحت شہریوں کو اب مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، بلکہ ٹیسٹ، فیس جمع کروانے اور تصویر لینے سمیت تمام مراحل ایک ہی جگہ پر مکمل کیے جا سکیں گے، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…