منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

کوہاٹ میں خلیج سے بڑے گیس کے 3ذخائر دریافت ،پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا دعویٰ

datetime 23  اپریل‬‮  2026 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن داود شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہاٹ میں خلیج سے بڑے گیس کے تین ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں ہونے والے اسمبلی کے تاریخی اجلاس میں حکومتی رکن داود شاہ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کوہاٹ میں تین بڑے ذخائر دریافت ہوئے اور یہ خلیج سے بھی بڑے ذخائر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک کو 50فیصد گیس فراہم کر رہا ہے، پھر یہاں گیس لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟ ہمارے صوبے کے 40ارب روپے کے واجبات ادا نہیں کیے جا رہے۔داود شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ ہمارے اس حق کیلئے بھرپور آواز بلند کریں۔وزیر قانون آفتاب عالم نے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ کرک میں یومیہ 11ہزار 650بیرل تیل کی پیداوار ہے، کوہاٹ میں یومیہ 15ہزار بیرل پیداوار ہے جو بڑھ کر 25ہزار بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیداوار عالمی سطح پر بھی نمایاں ہے، وفاق نے بڑے منصوبے بنائے مگر اس نوعیت کا منصوبہ نہیں بنایا، 458مکعب فٹ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ صوبہ اپنی 72فیصد گیس باہر فراہم کر رہا ہے، اس معاملے پر وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی جائے، صوبے کی 50فیصد آبادی گیس سے محروم ہے، اس پر بات ہونی چاہیے۔آفتاب عالم نے کہا کہ آرٹیکل 158پر عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…