جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

ساہیوال (نیوز ڈیسک) پنجاب کے شہر ساہیوال میں ایک شادی کی تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گئی جب دولہے کی پہلی بیوی اچانک موقع پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب جاری تھی کہ اسی دوران پہلی بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ ہال میں داخل ہوئی، جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ اس غیر متوقع صورتحال کے باعث دولہا اور نئی دلہن موقع سے نکل گئے، جبکہ مہمانوں میں بھگدڑ مچ گئی۔اطلاعات کے مطابق دولہا نے تقریباً چار سال قبل فیصل آباد میں پہلی شادی کی تھی اور وہ دو بچوں کا باپ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی کر رہا تھا، جس کے انکشاف پر تقریب میں بدنظمی پھیل گئی۔

دوسری جانب ایک علیحدہ واقعے میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک شخص کو اُس وقت دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی نئی نویلی دلہن شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق دلہن جاتے ہوئے تقریباً دو لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئی۔ متاثرہ خاندان کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دولہے کے والد مہندر پراشر کے مطابق ایک شخص نے ان کے بیٹے کے لیے رشتہ طے کروایا تھا اور قانونی دستاویز کے تحت شادی ہوئی، تاہم اس کے عوض دو لاکھ روپے بھی وصول کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…