بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

جہلم (این این آئی)جہلم کے تھانہ سٹی کی حدود میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس ملازم زخمی ہوا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے، مسلح حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔جہلم پولیس نے کہا کہ نامعلوم حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا، ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔جہلم پولیس کے ترجمان کاشف کیانی نے بتایا کہ انجینئر محمد علی مرزا قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی کے باہر تھے جہاں وہ لیکچر دیتے ہیں ،ایک شخص 9 ایم ایم پستول لے کر احاطے میں آیا، زمین پر لیٹ گیا اور فائرنگ کر دی۔جہلم کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)چوہدری شفیق نے بتایا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا، انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران انجینئر محمد علی مرزا محفوظ رہے۔

کاشف کیانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملے کے دوران عالم دین کی سیکیورٹی ٹیم میں شامل ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ کانسٹیبل کے پاں میں گولی لگنے سے جسے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ایس ایس پی چوہدری شفیق جو کہ حملے کے وقت سیکیورٹی تعینات تھے متحرک تھے اور مزید سخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)سے مدد لی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…