جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’’ میں نہیں بدلی‘‘ معافی مانگنے کے بعد فضا علی کی ایک اور متنازع ویڈیو سامنے آگئی

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں،

جب انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازع لمحہ دوبارہ دہرایا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا۔ فضا علی حال ہی میں تیسری شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں اور اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل اپنے لائیو پروگرام کے دوران اعجاز خان نے فضا علی کو کندھے پر اٹھالیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب قرار دیا، یہاں تک کہ پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی سامنے آیا، جس کے بعد فضا علی کو باقاعدہ معذرت کرنا پڑی تھی۔اب فضا علی نے لندن میں معروف مقام ہیروڈز کے سامنے اسی منظر کو دوبارہ عکس بند کروا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس پر صارفین نے شدید ردِعمل دیا ہے۔

لندن میں اس متنازع عمل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر فضا علی تنقید کی زد میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ نامناسب رویہ ہر جگہ نامناسب ہی رہتا ہے، بیرون ملک جانے سے کوئی چیز جائز نہیں ہو جاتی، جبکہ ایک اور صارف نے اسے مڈ لائف کرائسز قرار دیا۔ ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ کم از کم انہیں رومانوی انداز میں اٹھانا تو سکھائیں، اس طرح نہیں جیسے کوئی بوجھ اٹھایا جا رہا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…