ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

کالعدم بی ایل ایف کی خاتون خودکش بمبار کے سہولت کار کی بیوی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

کوئٹہ (این این آئی) کالعدم بی ایل ایف کی خاتون خودکش بمبار کے سہولت کار منظور احمد کی اہلیہ رحیمہ بی بی نے

دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور افغانستان میں ان کی پناہ گاہوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔رحیمہ بی بی کے مطابق ان کا شوہر ایک نامعلوم خاتون کو گھر لے کر آیا اور اسے مسافر قرار دے کر قیام کرایا۔ منظور احمد اس دوران اپنی اہلیہ کا موبائل فون استعمال کر کے مذکورہ خودکش بمبار خاتون سے رابطے کرتا رہا۔رحیمہ بی بی نے بتایا کہ نومبر میں نوکنڈی حملے سے قبل منظور احمد اس خاتون کو خودکش حملے کی تربیت کے لیے افغانستان لے کر گیا۔ افغانستان روانگی کے چند روز بعد ہی ایف سی ہیڈ کوارٹر نوکنڈی پر خودکش حملے کی خبر سامنے آئی، جب منظور احمد نے حملہ آور خاتون کی تصویر دکھائی تو وہ وہی مسافر خاتون نکلی جس نے ان کے گھر قیام کیا تھا۔

واقعے کے بعد منظور احمد خود افغانستان فرار ہو گیا اور اپنی اہلیہ کو بھی وہاں بلانے کی کوشش کی، تاہم رحیمہ بی بی اور ان کا بھائی زبیر گرفتاری میں آگئے۔ رحیمہ بی بی نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد شوہر نے انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا اور اب ان سے لاتعلقی کا اظہار کر رہا ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…