منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

شدید بارشوں کی پیشگوئی، فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث اچانک سیلاب کا خطرہ بڑھنے پر حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد سوات، اپر و لوئر دیر اور اپر و لوئر چترال میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر خطرناک مقامات کا رخ نہ کریں۔ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو ہائی الرٹ رہنے اور ضروری سازوسامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں رہائش پذیر افراد کو پیشگی آگاہی دینے اور ضرورت پڑنے پر فوری انخلا یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ریلیف کیمپس میں خوراک، ادویات اور رہائش جیسی سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ٹریفک کی نقل و حرکت محدود رکھی جائے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث اگر سڑکیں متاثر ہوں یا پانی جمع ہو جائے تو فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں اور ہنگامی مشینری کو پہلے سے حساس مقامات پر منتقل رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…