بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

موبائل فون کی خفیہ سیٹنگ سے بینک اکائونٹس کو خطرہ، الرٹ جاری

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ماہرین نے موبائل فون صارفین کو ایک نئے اور خطرناک سائبر فراڈ کے حوالے سے خبردار کیا ہے،

جس میں ہیکرز ایک مخصوص کوڈ کے ذریعے صارفین کی کالز اور حساس مالی معلومات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فراڈ کال فارورڈنگ اسکیم کے نام سے سامنے آیا ہے، جس میں صارفین کو بغیر کسی ایپ یا او ٹی پی شیئر کیے نشانہ بنایا جاتا ہے۔دھوکہ دہی میں ملوث افراد خود کو بینک نمائندہ، کسٹمر سروس یا ڈیلیوری ایجنٹ ظاہر کر کے صارفین کو فون کرتے ہیں اور کسی تکنیکی مسئلے کا بہانہ بنا کر انہیں ایک مخصوص کوڈ ڈائل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں، جیسے 21# یا 401#۔ صارف کی لاعلمی میں یہ عمل کال فارورڈنگ کو فعال کر دیتا ہے۔اس کے بعد متاثرہ شخص کی آنے والی کالز، پیغامات اور حتی کہ او ٹی پی بھی کسی اور نمبر پر منتقل ہونا شروع ہو جاتی ہیں، جس سے ہیکرز کو بینک اکائونٹس اور دیگر حساس معلومات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طریقے سے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس بھی خطرے میں آ سکتے ہیں۔

ماہرین نے کہاکہ اس فراڈ کی سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر خاموشی سے ہوتا ہے اور صارف کو اس وقت تک علم نہیں ہوتا جب تک نقصان واقع نہ ہو جائے۔انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فون کی کال فارورڈنگ اسٹیٹس چیک کریں، جس کے لیے #21# یا #62# ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی غیر معروف نمبر ظاہر ہو تو فوری طور پر اسے بند کر دیا جائے۔کال فارورڈنگ کو مکمل طور پر غیر فعال کرنے کے لیے ##002# ڈائل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ماہرین نے سختی سے تاکید کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم کال پر کوئی کوڈ ڈائل نہ کیا جائے اور نہ ہی او ٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئر کیا جائے۔ معمولی سی لاپرواہی بھی بڑے مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے احتیاط ہی بہترین تحفظ ہے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…