جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

نادرا کے نام سے کئی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو دھوکا دینے کا انکشاف

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)نادرا کے نام سے کتنی جعلی ویب سائٹس بنا کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے اس کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)ہے۔ تاہم سائبر کرمنلز کے نادرا کے نام سے کئی جعلی ویب سائٹ بنا کر عوام کو دھوکا دینے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے نادرا کی جانب سے عوام کی آگہی کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔نادرا نے جعلی ویب سائٹس کی نشاندہی کی ہے جو عوام کو دھوکا دینے اور حساس ذاتی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے اس کی سرکاری ویزا سروسز کی نقالی کر رہی ہیں۔نادرا کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل ویب سائٹس جعلی ہیں اور بدنیتی پر مبنی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ https://www.visa.nadragov.online/، https://applyevisa.com/pakistan/،نادرا کی جانب سے شہریوں کو سختی سے انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور صرف سرکاری ویب سائٹ https://visa.nadra.gov.pk/ کے ذریعے نادرا کی خدمات تک رسائی حاصل کریں۔نادرا ہر کسی سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات غیر تصدیق شدہ پلیٹ فارمز پر شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک ویب سائٹ کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

واضح رہے کہ ذاتی تفصیلات درج کرنے سے پہلے یہ تصدیق کرنا ضروری ہے کہ کوئی بھی سرکاری ویب سائٹ .gov.pk پر ختم ہوتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…