منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری، ژالہ باری بھی متوقع

datetime 17  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 18 سے 23 اپریل کے دوران بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا گیا،

خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔الرٹ کے مطابق بالائی اور وسطیٰ پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں 18 سے 23 اپریل کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گوادر اور ساحلی علاقوں میں 19، 20 اور 23 اپریل کو بارش ہو سکتی ہے، سندھ میں خیرپور، سکھر، حیدرآباد، عمرکوٹ، مٹھی، بدین، کراچی میں 19 اور 20 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے متعدد اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، ملاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد ، بنوں، بونیر، پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری بھی متوقع ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا کہ بارش کے باعث کمزور تعمیرات ، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…