بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دیدی

datetime 16  اپریل‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹروبسیں دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میٹروبس اسٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوبتایا گیا کہ فری ٹرانسپورٹ کے تحت 21روٹس پرروزانہ سوالاکھ مسافر مستفید ہورہے ہیں جبکہ فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت بسوں کے 3560 ٹرپ مکمل ہوئے۔ ماہ رواں میں 100الیکٹرو بسیں، مئی کے وسط تک 350 اور جون کے آخرتک 264الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔

اجلاس میں ہر ڈویژن میں الیکٹروبسوں کے لئے خصوصی بس ڈپو قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لئے پلان طلب کرلیا۔ اس موقع پرپنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسی آئیں گی ۔ اجلاس میں”ایمپاور۔ہر” پراجیکٹ کے تحت لاہور میں نئے اور جدید ترین بس اسٹیشن کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…