منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 17اور 18اپریل کے دوران شمالی علاقہ جات سمیت پنجاب، مغربی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔شمالی علاقہ جات بشمول سوست، گلگت، اسکردو، چترال، کالام، دیر، بٹگرام، بالاکوٹ، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں سوات، شانگلہ، بونیر، مردان، لوئر و اپر دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں اور لکی مروت میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بلوچستان میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، پشین، زیارت، کوئٹہ، قلات اور گرد و نواح میں بھی آندھی و جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں مقامی سیلابی صورتحال اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ مختلف علاقوں میں آندھی جھکڑ اور بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں، گاڑیوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…