پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، شارٹ فال 1000میگاواٹ تک پہنچ گیا

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

لاہو (این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک بار پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے سر اٹھا لیا۔

لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور متعدد مقامات پر روزانہ 2سے 3گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر میں خصوصاً شام اور رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ دن کے وقت سولر سسٹمز کے باعث کسی حد تک بجلی کی طلب پوری ہو رہی ہے تاہم مجموعی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کو اس وقت تقریباً 2000میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ طلب 2990میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث شارٹ فال تقریباً 1000میگاواٹ ہو گیا ہے۔شہری علاقوں میں 2سے 3گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 4سے 5گھنٹے تک بجلی کی بندش رپورٹ کی گئی ہے، فضائیہ ہائوسنگ، اڈا پلاٹ، جوہر ٹائون، اقبال ٹائون، گلشن راوی، سمن آباد، ہربنس پورہ اور کوٹ خواجہ سعید سمیت کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…