منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو خوشخبری سنادی

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اہم ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 6 ارب روپے مالیت کا باردانہ مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

جبکہ گندم کی خریداری 2500 روپے فی من کے حساب سے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں طے پایا کہ رجسٹرڈ کسانوں کو خریداری مراکز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ کسان کارڈ رکھنے والے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کو ترجیح دی جائے گی۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 2500 روپے فی من کے نرخ پر خریدی گئی گندم کی ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر کاشتکاروں کو یقینی بنائی جائے گی۔ اس عمل کی نگرانی کے لیے صوبائی اور ڈویژن سطح پر اسٹریٹجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے “ورک ود پنجاب گورنمنٹ” پروگرام کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت زرعی گریجویٹس اور دیگر نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو کسی بھی صورت نقصان نہیں ہونے دے گی اور زرعی شعبے کو مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر ترقی دی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…