بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں‌ ایران کے ریال کی قدر بڑھ گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں حالیہ دنوں میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے،

جس نے اوپن کرنسی مارکیٹ میں توجہ حاصل کر لی ہے۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں تقریباً چار گنا مضبوط ہوا ہے۔ اس وقت ایک پاکستانی روپیہ تقریباً 4717 ایرانی ریال جبکہ 10 روپے لگ بھگ 47170 ریال کے برابر ہیں۔اگرچہ ایران کو عالمی پابندیوں اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس کے باوجود پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاں پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال تقریباً 2500 روپے میں دستیاب تھے، وہیں اب اس کی قیمت بڑھ کر تقریباً 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بعض تاجر امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات یا پابندیوں میں نرمی کی توقع پر ریال خرید رہے ہیں، جسے وہ ایک فائدہ مند سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں۔

مزید یہ کہ پاکستان اور ایران کی سرحدی علاقوں، خصوصاً بلوچستان کے راستوں سے ہونے والی غیر رسمی تجارت میں اضافے نے بھی ایرانی ریال کی مانگ کو بڑھا دیا ہے۔ایکسچینج مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق فوری منافع کی امید میں خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ خطے میں غیر یقینی صورتحال اور بدلتے تجارتی رجحانات بھی اس رجحان کو تقویت دے رہے ہیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…