منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

گھریلو لڑائی جھگڑے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور 2 بیٹیوں کو ہلاک کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

مکو آ نہ(این این آئی)فیصل آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر مشتعل شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کردیا،

آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی، پولیس نے ملزم کی خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ ترجمان فیصل آباد پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ علی گارڈن نزد مائی مستانہ مکوآنہ میں تہرے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ملزم جاوید نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر اپنی بیوی 37 سالہ صائمہ اور دو بچیوں 13 سالہ عائشہ اور 17 سالہ ام حبیبہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تے شکیل دیدی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔ایس پی جڑانوالہ ڈویژن سے واقع کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ترجمان ریجنل پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ میں تہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیکر سی پی او فیصل آباد سے وقوعہ کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…