اسلام آباد (نیوزڈیسک) کاہنہ کے علاقے میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے،
جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے خریداری کے لیے نکلی تھی، جہاں مرکزی ملزم اسے بہلا پھسلا کر چونگی امر سدھو سے دھلوکی گاؤں لے گیا۔ بعد ازاں ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک حویلی میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جب لڑکی کی حالت غیر ہو گئی تو مرکزی ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ایس ایچ او کاہنہ کا کہنا ہے کہ ملزمان فریاد اور ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے،
جبکہ ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔



















































