منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والا خاندانی گروہ گرفتار

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)غالب مارکیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک منظم گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے شاہدرہ کے علاقے سے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے ایس ایچ او غالب مارکیٹ کو فوری کارروائی کی ہدایت دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والے ایک خاندانی گروہ کو گرفتار کیا گیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اس گروہ کی قیادت مرکزی ملزم کر رہا تھا، جس نے اپنے بیٹوں اور ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ مل کر یہ نیٹ ورک قائم کیا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بناتے اور ان کے قیمتی سائیڈ شیشے چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز میں بھی انہیں واردات کے بعد آسانی سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری شدہ شیشے فروخت کرنے کے لیے بلال گنج مارکیٹ میں اپنی ایک دکان استعمال کرتے تھے، جہاں وہ یہ سامان کم قیمت پر فروخت کر دیتے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ شیشوں کے چار تھیلے اور واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…