اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آن لائن مقبولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
اور وہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں شامل رہے ہیں۔گوگل کے ڈیٹا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے پس منظر میں عاصم منیر سے متعلق سرچز میں غیر معمولی تیزی آئی ہے، جہاں صارفین بڑی تعداد میں ان کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق نہ صرف عالمی بلکہ علاقائی سطح پر بھی ان میں دلچسپی بڑھتی ہوئی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے متعلق تلاش میں بھی واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جے ڈی وینس کی پاکستان آمد اور سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات جاننے کے لیے بھی انٹرنیٹ صارفین کی دلچسپی میں اضافہ سامنے آیا ہے۔



















































