جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں25 فیصد،گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان

datetime 11  اپریل‬‮  2026 |

لاہور،اسلام آباد(این این آئی) ڈیزل کی قیمتوں میں 135 روپے کمی کے بعد پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچیس فیصد کمی آگئی

جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوںمیں 40فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ازخود کرایوں میں کمی کی گئی، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی طرف سے باضابطہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیاتاہم ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیاہے۔دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کر دی گئی ہے جبکہ منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی 25 فیصد کرایوں میں کمی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کرایوں میں کمی کا اطلاق کر دیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں مزید کمی کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کا اجلاس بھی طلب کر لیا۔ادھر صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،

اور امید کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف دے، ملک کی نازک صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ٹیکسز میں ریلیف دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…