جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

تھینک یو پاکستان عالمی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا

datetime 11  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی) جنگ بندی میں کامیابی کے بعد 70فیصد عالمی رائے پاکستان کے حق میں مثبت ہوگئی اور تھینک یو پاکستان عالمی سطح پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور کامیاب جنگ بندی کے بعد عالمی رائے عامہ میں پاکستان کے حوالے سے ایک بڑا اور مثبت یوٹرن دیکھنے میں آ ا ہے۔آئی پی ایس او ایس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے ثالثی کردار کے باعث 70 فیصد عالمی رائے اب پاکستان کے حق میں مثبت ہو چکی ہے۔پاکستان کی اس غیر معمولی سفارتی کامیابی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ”Thank You Pakistan ”کے ہیش ٹیگ عالمی سطح پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، دنیا بھر کے صارفین نے پاکستان کو ممکنہ عالمی جنگ کا راستہ روکنے کا کریڈٹ دیا ۔عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے اپنی متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں امن کا سب سے بڑا داعی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاں پاکستان کی تعریف ہو رہی ہے، وہیں بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان مخالف منفی بیانات پر بھی عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے اور بھارت کا منفی موقف بوکھلاہٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ عالمی میڈیا اب بھارت کے بجائے پاکستان کے امن پسندانہ کردار کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔پاکستان کے اندر بھی شہریوں نے اپنی سیاسی اور عسکری قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو اس نازک وقت میں درست فیصلے کرنے پر ملک گیر اور عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی مل رہی ہے۔جنگ بندی کے اعلان کے بعد پوری دنیا کی توجہ اب پاکستان پر مرکوز ہے، جسے ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پیچیدہ ترین بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…