جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں پبلک سیفٹی موبائل ایپ لازمی قرار،فوری عملدرآمد کا حکم

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں پبلک سیفٹی موبائل ایپ کی تنصیب کو لازمی قرار دیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اے، اے پلس اور بی کیٹیگری کے تمام سکولوں کے لئے ایپ انسٹال کرنا لازمی ہوگا جبکہ تمام اساتذہ اور سکول ہیڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن مقررہ وقت، یعنی کل تک مکمل کریں۔ذرائع کے مطابق متعدد سکولوں میں تاحال ایپ انسٹال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

مزید برآں سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ احکامات تمام اساتذہ تک پہنچائیں تاکہ بروقت عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایپ کی تنصیب اور رجسٹریشن کے عمل کی مسلسل نگرانی کرے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے۔محکمہ تعلیم کے مطابق ایپ انسٹالیشن میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…