جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

بیوی پر بدکاری کا الزام عائد کرنے والے شوہر کو 80 کوڑوں کی سزا کا حکم

datetime 10  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ کورٹ نے بیوی پر بدکاری کا جھوٹا الزام لگانے والے شوہر کو سخت سزا سناتے ہوئے کوڑوں کی سزا کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد بوٹا کو 80 کوڑے مارنے کی شرعی سزا دی۔ تاہم عدالتی فیصلہ سننے کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔مقدمے کی پیروی سینیئر وکیل نیر اقبال لکھوی نے کی۔ کیس کی تفصیلات کے مطابق ملزم نے اپنی اہلیہ پر بدکرداری کا الزام عائد کیا تھا اور اپنی نومولود بیٹی کو بھی ناجائز قرار دیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے شوہر کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت قذف کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ سماعت کے دوران ملزم اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور بعد ازاں اپنے ہی دعوؤں سے پیچھے ہٹ گیا، یہاں تک کہ اس نے بچی کو جائز تسلیم کر لیا۔

عدالت کے اس فیصلے کو ایک اہم اور غیر معمولی عدالتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جو ایسے مقدمات میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…